ڈی ایچ اے میں زیرتعمیر بلڈنگ سے 700کلو سریا چوری

ڈی ایچ اے میں زیرتعمیر بلڈنگ  سے 700کلو سریا چوری

راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں زیرتعمیر بلڈنگ سے 700 کلو سریا چوری ہو گیا ۔

ڈی ایچ اے میں شہزاد یاسین کے پلاٹ پر کنسٹرکشن جاری ہے کہ رات کو ٹھیکیدار علی اور وقاص ہمراہ 7 افراد سریا باندھ رہے تھے ، باقی ماندہ سریا رات بارہ بجے کے قریب چوکیدار کے سوجانے پر چرا کر لے گئے صبح چوکیدار نے پوچھا کہ رنگ بنانیوالا سریا کہاں ہے تو 10 ہزار روپے چپ رہنے کے د ئیے جو چوکیدار نے نہ لئے‘کینٹ پولیس نے شہزاد یاسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں