قبولہ: فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا
پاکپتن (خبرنگار)پاکپتن کے نواحی قصبہ قبولہ میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
قبولہ ہسپتال کے قریب نوجوان صفدر ولد اشرف پیدل جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزموں نے سر میں گولی ماردی، صفدر موقع پر ہی دم توڑگیا۔ نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ قبولہ نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔