سمبڑیال:ڈسپنسری میں زیر زمین رین واٹر ٹینک پر احتجاج

سمبڑیال:ڈسپنسری میں زیر زمین رین واٹر ٹینک پر احتجاج

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کی اراضی پر انڈر گراؤنڈ رین واٹر ٹینک کی تعمیر پر سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئی ۔

 حکومت پنجاب نے بارشی و سیلابی پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر انڈر گراؤنڈ رین واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر شروع کر رکھی ہے ۔ ایک بڑے ٹینک کی گورنمنٹ رولر ڈسپنسری کی انتہائی قیمتی کمرشل راضی پر تعمیر جاری ہے ۔یہ ڈسپنسری 5 کنال پر مشتمل ہے اور یہاں دو کنال سے زائد پر ٹینک بن رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسی کون سی مجبوری آن پڑی ہے کہ اب ہسپتالوں میں گندے پانی کو سٹور کرنے کیلئے ٹینک بنانے پر زور دیا جا رہا ہے ، حکومت فوری طو رپر ڈسپنسری سے واٹر ٹینک کو مناسب جگہ پر شفٹ کرے ۔ واضح رہے اس سلسلہ میں شہر کے سماجی حلقوں کی جانب سے مسلم لیگ ن سٹی سمبڑیال کے صدر حاجی حبیب اﷲ اور ایکشن کمیٹی کے کنوینئر شیخ شفیق الرحمن نے حلقہ ایم پی حنا ارشد وڑائچ ارشد وڑائچ کو عوامی تحفظات سے آگاہ کیا تھا جبکہ ایم پی اے کا موقف ہے کہ منصوبہ اوپر سے آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں