ڈسکہ :کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو پھیلنے لگی‘مچھر کی افزائش

 ڈسکہ :کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو پھیلنے لگی‘مچھر کی افزائش

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں موسم تبدیل ہوتے ہی گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو کیساتھ ساتھ مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

بتایاگیا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی علاقہ بھر کی گلی محلوں میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے لوگ ملیریا جیسی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں مچھروں کی افزائش سے ڈینگی پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کاستھراپنجاب پروگرام صرف سڑکوں پر جھاڑو لگانے تک محدود ہے کیونکہ وہاں سے افسروں اور سیاست دانوں نے گزرنا ہوتا ہے اور گلی محلوں میں رہنے والے غریب لوگ ہیں اس لیے گلیوں سے کوڑے کے ڈھیر نہیں اٹھائے جارہے اور کئی ماہ سے سیوریج نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب پانی گلیوں میں جمع ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز ’صوبائی وزیر بلدیات ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں