چیچہ وطنی :کیمیکل ملے دودھ کی فروخت عروج پر، شہری بیمار

 چیچہ وطنی :کیمیکل ملے دودھ کی فروخت عروج پر، شہری بیمار

چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) چیچہ وطنی و گردونواح میں ناقص ، کیمیکل ملے مضرِ صحت دودھ کی فروخت کا دھندا عروج پر۔۔۔

شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیماریاں فروخت کی جارہی ہیں۔ شہر بھر سمیت مختلف علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو موت کے منہ میں لے جارہا ہے ۔ دودھ فروش منافع کی غرض سے کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو فروخت کررہے ہیں۔ مصنوعی دودھ میں انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ کیمیائی چیزیں ملائی جارہی ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ناقص دودھ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں