دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا :عظیم نصر اللہ

دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے اسلامی  تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا :عظیم نصر اللہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنما عظیم نصر اللہ چیمہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

رمضان المبارک رحمت اور بخشش اورمغفرت لیکر آتا ہے ،ماہ صیام میں نیکیوں کو اللہ تعالیٰ 70 گنا بڑھادیتا ہے ،اس ماہ مبارک میں ہی قرآن کا نزول ہوا ماہ مبارک میں قرآن پاک کو پڑھا جائے اوررہنمائی حاصل کرنی چا ہیے ، روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس پر خالق کائنات رب کریم خودروزہ رکھنے پرروزہ دار کواجروثواب سے نوازتے ہیں، جوانی کی عبادت اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسلمان دنیا وآخرت کی کامیابی مقدر بنالیتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں