جامع مسجد اعواناں سکندر پورہ میں سالانہ دستار فضیلت

جامع مسجد اعواناں سکندر پورہ  میں سالانہ دستار فضیلت

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )قرآن وہ آسمانی کتاب ہے جوسینوں میں محفوظ اورجن پرنازل ہوئی وہ رب کائنات کومحبوب ہوجاتے ہیں،

رب کائنات نے اس الہامی کتاب کومحفوط رکھنااپنے ذمے لیا ہواہے ،قیامت تک اس میں زیرزبرکی کمی بیشی نہیں ہوسکتی، اس بابرکت قرآن مجیدفرقان حمید کواپنے سینوں میں محفوظ رکھنے والے حفاظ کرام دنیاآخرت میں بلندمرتبہ پاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ سید احمد رضا شاہ بخاری اور علامہ عمران کیلانی نے جامع مسجد اعواناں سکندر پورہ میں سالانہ دستار فضیلت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر مسجد کمیٹی ملک طارق،صدر بابا ئے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں