تتلے عالی میں70مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات کے انتظامات مکمل
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں70مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات منعقد کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں عید الفطر کی نمازکی ادائیگی کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کی گراؤنڈز سمیت70مقامات پراجتماعات ہوں گے ان میں لیڈیز پارک کامونکی روڈ،گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول تتلے عالی بڑے اجتماعات ہوں گے ،خواتین کیلئے بھی عید کی نماز کیلئے الگ بند وبست کیا گیا ہے ،موسم خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔عید الفطر پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مساجد،عید گاہوں پر بیرئیرلگا کر داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ بنایا جائیگا ۔