آرپی او کی جانب سے الشافع ڈائلسز کمپلیکس میں مریضو ں میں عید کے تحائف تقسیم

 آرپی او کی جانب سے  الشافع ڈائلسز کمپلیکس میں  مریضو ں میں عید کے تحائف تقسیم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )مجھے کئی صوبوں میں ڈیوٹی انجام دینے کا موقع ملا تمام بڑے بڑے ہسپتالوں کو دیکھنے کا موقع ملا پر یہ ڈائلسزکمپلیکس ان سے بھی اچھا لگا

 سید امیر حیدر کرمانی اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہے ۔یہ بات آر پی او خرم شہزاد وڑائچ نے النافع ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام سول ہسپتال میں چلنے والے الشافع ڈائلسز کمپلیکس میں مریضو ں میں عید کے تحائف تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ، کمشنر نوید حیدر شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے جو راحت اور سکون ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے بلاشبہ یہ ڈائلسز کمپلیکس سٹیٹ آف دی آرٹ ہے اور اس کے بننے سے مکمل ہونے تک سید امیر حیدر کرمانی سے مسلسل رابطہ رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں