ڈسکہ او رنواح میں ٹرانسپورٹرز مسافروں کو لوٹنے لگے

ڈسکہ او رنواح میں ٹرانسپورٹرز مسافروں کو لوٹنے لگے

منہ مانگے کرائے کے با وجود مسافسروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جانے لگا

منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں عید الفطر کی آمد کیساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ،منہ مانگے کرائے وصول کرنے کے باوجود مسافروں کو بسوں اورویگنوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جا رہا ہے اور بسوں کی چھتیں بھی مسافروں سے بھری ہوئی ہیں، منہ مانگے کرائے دینے کے باوجود بھی مسافر باعزت طریقہ سے سفر نہیں کر پار ہے ، ٹریفک پولیس اہلکار وں نے ٹرانسپورٹرز کو مبینہ طور پر عیدی وصولی کے بعد کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے ان کے حوصلے بڑھ رہے ہیں اور وہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ کرایوں سے ڈبل وصولی کے باوجودمسافروں سے غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں مسافروں نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں