سمبڑیال :خاتون کو اسلحہ کے زورپر ہراساں کرنے کی کوشش
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )خاتون کو اسلحہ کے زورپر جنسی طورپر ہراساں کرنے کی کوشش اورقتل کی دھمکیاں دینے پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج ،
ملزم گرفتار،30بورپسٹل برآمد۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ نشاط گارڈن کی رہائشی خاتون فائزہ کو ایک ملزم حماد نے اسلحہ کے زورپر جنسی طورپر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر گرفتار کر کے اس سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ 30بورپسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔