تتلے عالی :پبلک ٹرانسپورٹ میں سلنڈروں کا استعمال نہ رک سکا

تتلے عالی :پبلک ٹرانسپورٹ میں سلنڈروں کا استعمال نہ رک سکا

مسافر ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں سیٹوں کے نیچے غیر قانونی سلنڈر نصب

تتلے عالی(نامہ نگار )انتظامیہ کی غفلت کے با عث تتلے عالی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سلنڈروں کا استعمال نہ رک سکا ،مسافروں کے سر پر موت کے سائے منڈلانے لگے ۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ، نوشہرہ ورکاں روڈ اور کامونکے روڈ پر چلنے والی مسافر ویگنوں،لوڈر پک اپ ودیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر سیٹوں کے نیچے 2/2 ایل پی جی سلنڈرز نصب ہیں ،پنجاب میں کسی بھی علاقہ میں سلنڈر پھٹنے سے جان ومالی نقصان پر انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے جو ایک دو دن جاری رہنے کے بعد بند کر دی جاتی ہے جس سے اس دھندہ میں دن بدن اضافہ باعث تشویش ہے بلکہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی اور نواحی علاقہ جات کی گنجان آبادیوں میں ایل پی جی کی سر عام ریفلنگ کا مکروہ دہندہ بھی سرعام جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں