صحافیوں کے وفد کی بابا ئے صحافت مولانا ظفر علی خان کے مزار پر حاضری
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پروفیشنل گروپ فوٹو جرنلسٹس کے ممبران محمد فاروق، عبدالخالق، طارق بزمی، اکرم بیگ، ارشد، ذوالفقار زمان اور جودا یوسف نے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے مزار پر حاضری دی،
وفد نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی صحافتی، ادبی اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر شرکا نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان برصغیر کی صحافت کی عظیم اور درخشاں شخصیت تھے مولانا ظفر علی خان کی جدوجہد، اصول پسندی اور صحافتی خدمات آج بھی صحافی برادری کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔