گجرات:ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کی جانب سے بھٹوں کا معائنہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد کی ہدایات پر ای پی اے گجرات کی ٹیموں نے مختلف کارروائیاں انجام دیں۔
کارروائیوں کے دوران صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کی مجموعی طور پر 35 انسپکشنز کی گئیں، جن میں ایک خلاف ورزی سامنے آئی جس پر نوٹس جاری کیا گیا۔اسی طرح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے تحت 30 انسپکشنز کی گئیں، جس کے دوران 70 کلو گرام پولی تھین بیگز ضبط کئے گئے جبکہ خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے وصول بھی کیا گیا۔