ن لیگ کی ضلعی نائب صدر کیخلاف مکان پر قبضے کا مقدمہ

ن لیگ کی ضلعی نائب صدر کیخلاف مکان پر قبضے کا مقدمہ

غریب خاتون سے قیمت لینے کے با وجود بیلف کے ذریعے سامان گلی میں پھینک دیا پراپر ٹی ڈیلر نذیر کی وفات کے بعد رفعت ناہید رجسٹری سے ٹال مٹول کر تی رہیں

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن خواتین ونگ گوجرانوالہ کی نائب صدر کے خلاف غریب خاتون کے مکان پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، 14 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود مکان کی رجسٹری کروا کر دینے کے بجائے عدالتی بیلف کے ذریعے گھر کا سامان اٹھوا کر گلی میں پھینک دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ کی رہائشی ریحانہ بی بی نے بتایا کہ اس نے 2017 میں پراپرٹی ڈیلر رانا نذیر احمد کے ذریعے مسلم لیگ ن خواتین ونگ گوجرانوالہ کی نائب صدر رفعت ناہید کالدھیوالہ کی چیئرمین سٹی میں ملکیتی تین مرلہ کا مکان 14 لاکھ روپے میں خریدا اور تین لاکھ ر و پے کی ادائیگی کر کے مکان کا قبضہ حاصل کر کے رہائش اختیار کر لی اور باقی 11 لاکھ روپے بھی کچھ عرصے بعد ادا کر د ئیے اور جب بھی رفعت ناہید کو مکان کی رجسٹری کروانے کا کہتے تو وہ ٹال متول سے کام لیتی رہیں ، 2024 میں پراپرٹی ڈیلر رانا نذیر سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے تو رفعت ناہید کے دل میں فتور آ گیا اور اس نے میرے گھر کا سامان گلی میں پھینک دیا اور گھر پر قبضہ کر لیا ۔ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے اعلیٰ افسر وں کے احکامات پرریحانہ بی بی کی درخواست پر رفعت ناہید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب عورت ہے ،گھر قبضہ مافیا سے واپس دلوایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں