ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپر جہلم کینال ساروکی پل فرضی مشقیں
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ گجرات اور ریسکیو 1122 گجرات نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اپر جہلم کینال ساروکی پل کے مقام پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔
یہ مشقیں ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی نگرانی اور خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمر اکبر علی گھمن کی قیادت میں منعقد کی گئیں جن میں ضلع کے تمام متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے سٹالز کا معائنہ کیا اور مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔