گلیانہ چوک تا حسام سڑک پر گڑھے ، سیوریج کا پانی جمع

گلیانہ چوک تا حسام سڑک پر گڑھے ، سیوریج کا پانی جمع

سفر دشوار ، حادثات معمول ، محکمہ شاہرات خاموش ،روڈ کارپٹ کرنے کا مطالبہ

گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ چوک تا حسام سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سڑک میں جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں،اور گڑھوں میں سیوریج کا پانی بھر چکا ہے جس سے نہ صرف سفر دشوار ہو گیا بلکہ آئے روز حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔ روزانہ آنے جانے والے شہری، طلبہ اور تاجر طبقہ خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ عوامی نمائندے اور محکمہ شاہرات اس اہم مسئلے پر خاموش دکھائی دیتے ہیں اور تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔آخری بار 2017 میں اس سڑک کو تعمیر کیا گیا لیکن کارپٹڈ روڈ کی پرانے طرز پر ہی تعمیر کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار شکایات کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے چودھری محمد الیاس فوری طور پر سڑک کی مرمت کے لیے فنڈز جاری کرائیں اور گلیانہ چوک تا حسام سڑک جسکی لمبائی تقریباً 13کلو میٹر بنتی ہے اسکو فوری کارپٹ سڑک میں تعمیر کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں