پالتو کتے نے حویلی میں گھس کر 4 بکرے چیر پھاڑ دئیے

پالتو کتے نے حویلی میں گھس کر 4 بکرے چیر پھاڑ دئیے

چند ماہ قبل بھی مذکورہ کتے نے احمد کے دوبکروں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کردیا تھا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کی مبارک کالونی میں کتے نے ایک حویلی میں داخل ہوکر ساڑھے سات لاکھ سے زائد مالیت کے چار بکروں کی چیر پھاڑ کرکے شدید زخمی کردیا۔ احمد حسن نے اپنی حویلی میں چارقیمتی بکرے پال رکھے تھے ۔گزشتہ رات محمد انور ولد شیر محمد کھوکھر کا پالتو کتا حویلی میں داخل ہوا جس نے چاروں بکروں کی چیر پھاڑ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل بھی مذکورہ کتے نے احمد حسن کے دوبکروں کی چیر پھاڑ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔جس پر اب احمد حسن نے پولیس تھانہ سٹی کو کاروائی کے لئے درخواست دے دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں