کامونکے :جائیداد کے تنازع پر5افراد کا خالہ اور بھانجے پر تشدد

کامونکے :جائیداد کے تنازع  پر5افراد کا خالہ اور بھانجے پر تشدد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )جائیداد کے تنازع پر5افراد نے خالہ اور بھانجے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

نواحی گاؤں مارئے وائیں کی صمیداں اور خورشید وغیرہ میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے ۔ گزشتہ روز صمیداں اور اس کا بھانجا محمد سارم اپنے کھیتوں میں تھے کہ خورشید، عمیر، جنید اور دو نامعلوم افراد نے ڈنڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں