تتلے عالی:ایک ماہ بعد نو شہرہ روڈ کی تعمیر دوبارہ شروع

تتلے عالی:ایک ماہ بعد نو شہرہ روڈ کی تعمیر دوبارہ شروع

سڑک کو آر سی سی تعمیر کیلئے ایک ماہ کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

تتلے عالی (نامہ نگار )روزنامہ دنیا کی خبر پر نوٹس نوشہرہ روڈ کی تعمیر شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی سے نوشہرہ روڈ کی آر سی سی تعمیرکیلئے ہیوی مشینری کاا ستعمال کرکے رمضان کے دوسرے عشرہ میں سڑک کو لمبائی میں ایک طرف سے اکھاڑکر ملبہ بھی اٹھا لیا گیاتھا لیکن ایک ماہ سے ٹھیکیدار،عملہ،مشینری سمیت غائب ہونے کے باعث تتلے عالی مین چوک گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ اور نوشہرہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی وقطاریں اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے ۔روزنامہ دنیا 27مارچ کی اشاعت اہل علاقہ ومقامی تاجر برادری کی مشکلات بارے خبر شائع ہونے پر مشینری،عملہ نے دوبارہ کام شروع کر دیا جس کیلئے نوشہرہ ورکاں روڈ کی آر سی سی تعمیر کیلئے ایک ماہ کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ٹھیکیدار نے بتایا کہ تعمیراتی کام کیلئے سریا کے جال بنا لئے ، آئندہ ماہ مذکورہ شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھولا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں