حافظ آباد:بدعنوانی ،لاپروائی پر 109 پولیس اہلکاروں کو سزا
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 96پولیس افسر وں وملازمین کیلئے انعامات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 96پولیس افسر وں وملازمین کیلئے انعامات
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید نے فرائض میں غفلت ،لاپروا ئی اور بدعنوانی پر 109پولیس افسران وملازمین کو سزائیں دی ہیں جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 96پولیس افسران وملازمین کو انعامات سے نوازاگیا۔اس سلسلہ میں 8ملازمین کو ملازمت سے برخاست ، 2کے رینک میں تنزلی، 7ملازمین کی تنخواہ میں تنزلی ،49ملازمین کی سروس ضبطی، ایک ملازم کی انکریمنٹ سٹاپ جبکہ 41ملازمین کو سنشور کیا گیا۔دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 96ملازمین وافسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے بھی نوازا ہے ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ محکمہ میں جزا وسزا کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا اورجو بھی فرائض میں غفلت لاپرواہی اور بدعنوانی کا مرتکب پایا گیا اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس ملازمین اورافسران کو چا ہیے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور اپنے فرائض نہایت دیانتداری فرض شناسی اور خلوص سے سرانجام دیں۔