گجرات:8ماہ قبل اغوا لڑکے کے کیس کا ڈراپ سین

 گجرات:8ماہ قبل اغوا لڑکے کے کیس کا ڈراپ سین

16سالہ محمد صالح پڑھائی کے دباؤ اور خوف کے باعث گھر سے چلا گیا تھاپولیس نے لڑکے کو راولپنڈی سے بازیاب کر کے ورثا کے حوالے کر دیا

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )تھانہ بولانی کے علاقہ میں 8 ماہ قبل اغوا ہونے والے لڑکے کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ تھانہ بولانی میں پرویز نامی شہری نے اطلاع دی کہ اس کا 16 سالہ بیٹا محمد صالح 13 ستمبر 2025 کو گھر سے گیا اور واپس نہ آیا جس پر تھانہ بولانی پولیس نے مقدمہ نمبر 295/25 بجرم 365 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی SI غلام رسول اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایات جاری کیں کہ بچے کو جلد از جلد تلاش کر کے بازیاب کرایا جائے ۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹریسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے مسلسل کوششیں جاری رکھیں اور 8 ماہ بعد لڑکے کو راولپنڈی سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ محمد صالح کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے گیا تھا۔ وہ راولپنڈی میں 3 سے 4 مقامات پر کام کرتا رہا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکا پڑھائی کے دباؤ اور خوف کے باعث گھر سے چلا گیا تھا۔پولیس نے لڑکے کو بحفاظت بازیاب کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں