ایکسائز دفتر میں موٹر سائیکل ٹرانسفر کرانے والوں کی قطاریں، علیحدہ کائونٹر قائم

ایکسائز دفتر میں موٹر سائیکل ٹرانسفر کرانے والوں کی قطاریں، علیحدہ کائونٹر قائم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل مالکان کو 2ہزار روپے ماہانہ سبسڈی کے اعلان پر شہری متحرک ،شہری رعایتی پٹرول کیلئے جلد از جلد موٹر سائیکل نام پر کرا لیں:ڈائریکٹر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل مالکان کو 2ہزار روپے ماہانہ سبسڈی جائے گی جس کیلئے موٹر سائیکل کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن ضروری ہے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں موٹر بائیک کی ٹرانسفر فیس ختم کر دی گئی ہے ۔گوجرانوالہ میں بھی محکمہ ایکسائز میں موٹر سائیکل ٹرانسفر کرانے والوں کا رش لگ گیا جس پر شہریوں کی سہولت کیلئے علیحدہ سے کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں شہری صبح 9 بجے سے 4 بجے تک موٹر سائیکل بغیر ٹرانسفر فیس اپنے نام کر ا رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی ایکسائز دفتر میں شہریوں کا رش لگا رہا ہررجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بڑا ریلیف پیکج ہے جو موٹر سائیکل سواروں کو دیا جا رہا ہے لیکن اس کیلئے شہری جلد از جلد اپنے نام موٹر سائیکل ٹرانسفر کرا لیں اور پٹرول سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں ،اس کیلئے کائونٹر بھی بنا دئیے گئے ہیں تاکہ شہری آسانی سے اپنے نام موٹر سائیکل ٹرانسفر کرا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں