دنیا میں سفارتی محاذ پر پاکستان بلندیوں کو چھو رہا :خرم دستگیر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے امریکہ و ایران جنگ بندی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان عالمی سطح پر صلح ساز اور امن کے داعی کے طور پر مانا اور پہچانا گیا،اپنی قوم پر یقین رکھنے والے پاکستانی سر بلند اور سرخرو ہیں،نفرت کرنے والے اور انکار کرنے والے مٹی میں مل گئے ۔تاریخ میں درج ہونے والا دن،اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی کا دن،امن کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے ،پوری دنیا میں سفارتی محاذ پر پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہے ،بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر نے بھی جنگ بندی کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا ۔