جامعہ سلفیہ اہلحدیث راہوالی کے طلبہ میں اسناد ، انعامات تقسیم

جامعہ سلفیہ اہلحدیث راہوالی کے  طلبہ میں اسناد ، انعامات تقسیم

راہوالی(نامہ نگار)جامعہ سلفیہ اہلحدیث راہوالی میں ثانویہ عامہ مساوی میٹرک اور ثانویہ عامہ مساوی ایف اے کیلئے زیر تعلیم طلبا کو سالانہ امتحان میں کامیاب ہونے پر تقسیم انعامات کیلئے جامعہ مسجد اہلحدیث راہوالی میں طلبا اور ان کے سرپرستوں، والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں مہمانِ خصوصی سماجی شخصیت وقاص مالک ڈھڈی ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے طلبا میں اسناد تقسیم کیں اور حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر مہتمم اعلیٰ علامہ عبدالقدیر سلفی اور ناظم حافظ عبدالرشید سلفی نے کہا کہ جامعہ سلفیہ راہوالی میں طلبا کا بڑی تعداد میں داخلہ لے کر تعلیم مکمل کرنا خوش آئند ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں