جنگ بندی خطے میں امن کیلئے معاون ثابت ہو گی :مولانا زاہدالراشدی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت اہلسنۃ والجماعۃ حنفی دیوبندی گوجرانوالہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا زاہدالراشدی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا ، خطے میں امن کے قیام کیلئے حالیہ جنگ بندی مزید مستحکم حالات پیدا کرنے کیلئے معاون ثابت ہو گی،امید ہے عرب لیگ ،او آئی سی پاکستان کے کامیاب اور مؤثر کردار کو قابل تقلید سمجھتے ہوئے اپنی بیداری ظاہر کرتے ہوئے امت مسلمہ کی وحدت اور تمام اسلامی ممالک کے مشترکہ مفادات اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اختیار کریں گے ۔