سمندری:منشیات فروش گرفتار 1490 گرام چرس برآمد

سمندری:منشیات فروش گرفتار  1490 گرام چرس برآمد

سمندری (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی سمندری کے ایس ایچ او رائے آفتاب وسیم اور ان کی ٹیم نے سب انسپکٹر علی نواز کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 466 روڈ کے قریب ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا جس کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 1490 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں