تعلیم کے فروغ میں نجی سکول نمایاں کردار ادا کر رہے :علی رضا بٹالوی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دارارقم سکولز کے چیئرمین شیخ علی رضا بٹالوی نے کہا ہے کہ نجی سطح پر معیاری تعلیم کے فروغ میں سکولز نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکولز کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ 9 تعلیمی بورڈز میں ہمارے طلبہ و طالبات نے پہلی پوزیشنیں حاصل کی ہیں ہمارے اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملک بھر میں ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنسدانوں اور اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سوہدرہ میں سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر فاروق مرزا، ریجنل ڈائریکٹر صابر بٹ، ڈائریکٹر منیب احمد، حاجی الیاس مرزا، افتخار احمد بٹ ،جنرل سیکرٹری ضمیر کاظمی ، مرزا انجم ، مرزا ناصر محبوب ، رانا دلشاد احمد ، جمشید احمد چٹھہ دیگر بھی موجود تھے ۔