سابقہ رنجش پر شہری تشدد کا نشانہ، مقدمہ درج

سابقہ رنجش پر شہری  تشدد کا نشانہ، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں شفیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ سابقہ مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں ضلع کچہری آیا ہوا تھا کہ اس دوران مخالفین نے اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان نے تشدد کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موںکی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں