انتظامیہ ایل پی جی سرکاری قیمت پر فروخت کرانے میں ناکام
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )انتظامیہ ایل پی جی سرکاری ریٹ پر فروخت کرانے میں ناکام ہو گئی ۔ سمبڑیال شہر اور گردونواح میں ایل پی جی 520 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ۔
پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کے باعث شہر اور گرد و نواح میں ایل پی جی سرکاری ریٹ306 پر فروخت کر انے میں ناکام جس کی وجہ سے ایل پی جی مافیا بے لگام اور گیس 520 روپے کلو میں فروخت کرنے لگی، مہنگائی کے مارے عوام شدید پریشان جبکہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شاہی پروٹوکول کے ساتھ فوٹو سیشن کر کے سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے لگام ایل پی جی مافیا کو کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔