کولڈ سٹور میں امونیا گیس لیکیج سے ایک شخص زخمی
پاکپتن(خبرنگار)ہوتہ روڈ پرکولڈ سٹور میں امونیا گیس لیکیج سے ایک شخص زخمی ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
کولڈ سٹور میں امونیا گیس پائپ لائن کے والو کو نقصان پہنچنے سے گیس لیک ہوئی جس سے وہاں موجود 32 سالہ شوکت کو جھلسنے سے زخم آئے ۔