ہیڈبمبانوالہ:وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیوارت سے محروم
ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )چار وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیوارت، موٹر سائیکل، موبائل فون ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔
منڈیکی گورائیہ میں مقدس دوا لینے سول ہسپتال گئی ،واپس آئی تو سیف الماری کاتالا ٹوٹا ہوا تھا اورسیف الماری سے ایک جوڑی ٹاپس اور 5لاکھ روپے غائب تھے جو نامعلوم شخص چوری کر کے لے گیا تھا، نسبت روڈ سے طارق عثمان کی موٹر سائیکل ، آڈھا میں قاسم علی کے ہوٹل سے 9توڑے چاول اور 12بوریاں کوئلے ، چانگانوالی میں سلمان وارث کا د کان سے موبائل فون چوری ہو گیا ۔