رات کاروبار بند ،پیرا فورس نے پلازے کو تالا لگا دیا ،خواتین محصور

رات کاروبار بند ،پیرا فورس نے پلازے کو تالا لگا دیا ،خواتین محصور

اطلاع پر پولیس پہنچی تو پیرا کے اہلکار نے تالا توڑ نے سے روک دیا ،کارروائی کی دھمکی اڑھائی گھنٹے بعد پیرا فورس کی ٹیم واپس پہنچی اور تالا کھول کر محصور افراد کو باہر نکالا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں پیرا فورس کی جانب سے رات8بجے دکانیں بند کرانے کے دوران مبینہ غفلت اور بدانتظامی کا واقعہ سامنے آیا جس کے باعث ایک فیملی سمیت متعدد خواتین پلازہ کے اندر محصور ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ پیرا فورس کے انچارج محمد علی نے کارروائی کے دوران ایک پلازہ کو تالا لگا دیا جس کے اندر دو خواتین اور ایک بچہ موجود تھا جبکہ پلازہ میں کام کرنے والی 15 سے زائد خواتین بھی اندر پھنس گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔عینی شاہدین کے مطابق اس دوران پیرا فورس کے اہلکار محمد خان نے مبینہ طور پر پولیس کو تالا توڑنے سے روکنے کی کوشش کی اور کارروائی کی صورت میں نتائج کی دھمکی دی۔ تقریباً اڑھائی گھنٹے بعد پیرا فورس کی ٹیم واپس پہنچی اور تالا کھول کر محصور افراد کو باہر نکالا۔واقعے کے بعد متاثرہ فیملی اور دیگر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نوعیت کے آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات اور کسی بھی ممکنہ ناگہانی صورتحال سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں