علی پورچٹھہ:سوئی گیس گھنٹوں غائب، شہریوں کا احتجاج

علی پورچٹھہ:سوئی گیس گھنٹوں غائب، شہریوں کا احتجاج

علی پورچٹھہ:سوئی گیس گھنٹوں غائب، شہریوں کا احتجاج ایل پی جی 500 سے زائد ہو گئی ، شہری لکڑی اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں سوئی گیس غائب، گھریلو نظام درہم برہم ہو گیا ، مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں گھنٹوں گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے جس کے باعث صارفین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ متبادل کے طور پر ایل پی جی کا استعمال بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے جس کی قیمت 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جہاں 70 گرام وزنی روٹی 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ متاثرہ گھروں کے افراد نے بتایا کہ گیس نہ ہونے کے باعث صبح کے اوقات میں بچے بغیر ناشتہ ہی سکول جانے پر مجبور ہیں جبکہ خواتین کو کھانا پکانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔

بعض علاقوں میں شہری لکڑی اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولت کی عدم فراہمی ناقابل برداشت ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے ، ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں