پاکستانی کردار سے بھا رت ، اسرائیل کو تکلیف ہو رہی :ارشد مہند

پاکستانی کردار سے بھا رت ، اسرائیل کو تکلیف ہو رہی :ارشد مہند

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما اور سابق صدر بار ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان نے نہایت دانشمندانہ، متوازن اور فعال سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور دیگر متعلقہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کا مثبت کردار قابلِ تحسین ہے تاہم بھارت اور اسرائیل کو اس پیش رفت سے شدید تکلیف ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد ارشد مہند کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔ جس کا عملی مظاہرہ حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے واضح ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں