بارشوں سے ڈویژن میں بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر

بارشوں سے ڈویژن میں بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر

بارشوں سے ڈویژن میں بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثرشہری اور دیہی علاقوں میں 6سے 10گھنٹے بجلی بند رہنے لگی، صارفین پر یشان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ اور گردونواح میں ہونے والی بارشوں سے گیپکو کا گوجرانوالہ ڈویژن میں بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر،شہری اور دیہی علاقوں میں مسلسل6سے 10گھنٹے بجلی بند رہنے لگی، گیپکو افسر وں نے فنی خرابی کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش کرنا شروع کردی۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے شہری ودیہی علاقوں میں بجلی کی بندش سے معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے لگی گزشتہ روز گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع کے متعدد فیڈرز سے بجلی گھنٹوں بند رہی، شہری علاقوں میں اندرون سٹی رہائشی علاقے مسلسل چھ چھ گھنٹے بجلی کے بغیر رہے جبکہ دیہی علاقوں میں بھی 8 سے 10 گھنٹے بجلی بند رہی ،بعض دیہی علاقوں میں پوری رات بجلی بند رہی اور اگلے روز گیپکو کی امدادی ٹیمیں بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں