تتلے عالی:تھانے میں بھی بارش کاپانی جمع ، گزرنا محال

تتلے عالی:تھانے میں بھی بارش کاپانی جمع ، گزرنا محال

تتلے عالی:تھانے میں بھی بارش کاپانی جمع ، گزرنا محال تفتیش،مقدمات کے اندراج کیلئے آنے جانے والے اینٹوں سے گزرنے پر مجبور

تتلے عالی(نامہ نگار )پولیس سٹیشن کے احاطہ، کھیتوں سے پانی کا نکاس نہ ہوسکا،مویشیوں کیلئے چارہ نایاب،گندم کے کاشتکار بھی پریشان ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث زیر آب آنے والے احاطہ تھانہ تتلے عالی اور کھیتوں سے پانی کا نکاس نہ ہو سکا جس سے تھانہ میں تفتیش،مقدمات کے اندراج کیلئے آنے والوں کو اینٹوں سے گزر کر آنا جانا پڑتا ہے جبکہ کھیتوں میں مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ہوگیا، ،دلدل کے باعث نوشہرہ روڈ کی تعمیر بھی رکی رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں