گجرات:دوران ڈیوٹی غفلت ، غیر حاضر واسا عملے کو نو ٹس
گجرات:دوران ڈیوٹی غفلت ، غیر حاضر واسا عملے کو نو ٹس ایم ڈی کاشان بٹ نے ٹیموں کو اگلے 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )شہر میں گزشتہ رات موسلادھار بارش کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کا شہر بھر کادورہ،بارشی پانی کے نکاس کے حوالے سے جاری تینوں زونز میں جاری آپریشنل صورتحال کا جائزہ، واسا ٹیموں کو اگلے 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی ،دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور غیرحاضر عملے کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے گزشتہ رات شہر کے نشیبی علاقوں سمیت شہر کی اہم شاہراہوں میں بارشی پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری آپریشنز کاجائزہ لیا،
دروان دورہ جیل چوک، کچہری چوک، پرنس چوک، جناح چوک، کالرہ، گلزار مدینہ اور جی ٹی ایس چوک سمیت دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا جہاں پر، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالواہاب نے شہر بھر میں جاری نکاسی آب کے آپریشن پربریفنگ دی، دوران بریفنگ انکا کہنا تھاشہر کے 12 سے زائد ڈسپوزل سٹیشنز مکمل طور پر فعال ہیں اور مسلسل پانی کے اخراج کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ اضافی مشینری اور پمپس بھی فیلڈ میں فراہم کر د ئیے گئے ہیں تاکہ پانی کے نکاسی کے حوالے سے آپریشن تیز کردیا گیا ۔ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے افسر وں کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہنا تھا آئندہ 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ رہیں، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔