رواں ماہ کے دوران گوجرانوالہ پولیس کے 14 افسر و ملازم ریٹائرڈ

رواں ماہ کے دوران گوجرانوالہ  پولیس کے 14 افسر و ملازم ریٹائرڈ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)رواں ماہ کے دوران گوجرانوالہ پولیس کے 14 افسر و ملازم ریٹائرڈ ہو گئے ۔

سٹی پولیس آفیسرڈاکٹرسردارغیاث گل خان کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ریٹائرڈ ہونے والوں میں 3انسپکٹر ،3سب انسپکٹر ، ایک اسسٹنٹ ، ایک ہیڈکانسٹیبل ،4کانسٹیبل اور2ڈرائیور کانسٹیبل شامل ہیں۔سٹی پولیس آفیسرڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے ریٹائر ہونے والے ہماری فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں،کبھی ہماری ضرورت ہو تو دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسرڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے افسر وں و ملازمین کو گلدستے اور شیلڈز بھی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں