دودھ دہی سمیت اشیا خورونوش کی قیمتیں بے قابو ایل پی جی مسلسل مہنگی
مرغی کا گوشت 780 ، چھوٹا 2700، بڑا 1700، اعلیٰ کوالٹی گھی 600، باسمتی چاول 380، دال چنا 300،سرخ مرچ 800 روپے کلو ہو گئی ،دودھ 20 روپے مہنگا ہوکر 250 روپے لٹر ، دہی 260 کا کلو ہو گیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مہنگی اشیائے ضروریہ دسترس سے باہر ہونے سے عام آدمی کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہونے لگا۔ گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی مہنگائی کا سیلاب آگیا، مرغی کا گوشت 780 روپے ، چھوٹا گوشت 2700، بڑا گوشت 1700، اعلیٰ کوالٹی گھی 600، باسمتی چاول 380، دال چنا 300، دال ماش 480، دال مسور 340، سفید چنے 380، چینی 180، شکر 280، گڑ 260اور سرخ مرچ 800 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ، سلنڈر گیس کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، تازہ کھلا دودھ 20 روپے مہنگا ہوکر 250 روپے لٹر، کھلا دہی 260 روپے کلو کردیا گیا، موسمی پھل اور سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ پیاز 120، ٹماٹر 110، آلو 40، مٹر 150، سبز مرچ 120، بھنڈی 300، کدو 120، ٹینڈا 140، ادرک 500، لہسن چائنا 700، دیسی لہسن 200 اور تربوز 100 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ، کینو300روپے ، کیلے 250 روپے درجن، امرود 200 روپے ، سٹرابیری درجہ اول 400 روپے ، سیب ایرانی 500 روپے ، سفید سیب 400 روپے اور خربوزہ 100 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔