سیالکوٹ:ڈکیتی کی وا ر داتوں میں ملوث2 گینگ گرفتار ،مال مسروقہ برآ مد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے سرغنہ سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 5 موٹر سائیکلیں، 6 لاکھ 10ہزار روپے ،9موبائل فونز اور5 ناجائز پستول برآمد کر لئے ۔
ایس ایچ او غازی میاں عبدلرازق کے مطابق ملزم شہریوں سے موٹر سائیکلیں ،رقم ، قیمتی موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔