گجرات:قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ، 700کنال اراضی واگزار

گجرات:قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ، 700کنال اراضی واگزار

غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی :انتظامیہ

گجرات (،سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) گجرات میں غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن،ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 700 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔یہ آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات یر زرکون کی قیادت میں کیا گیا جس میں ریونیو، پیرا اور پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے اراضی کو واگزار کر کے محکمہ انہار کے حوالے کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور ریاستی رٹ کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔حکام نے واضح کیا کہ گجرات میں غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں