اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد کی جانب سے انسداد پو لیو مہم کا جائزہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد نے شہر کے مختلف علاقوں ،
بس اڈوں اور ہسپتالوں کے دورے کئے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے پلائے جانے والے حفاظتی قطروں اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چک چٹھہ، ونیکے تارڑ ،جگانوالہ روڈ،سراج گنج سمیت مختلف بس و ویگن اڈوں کا دورہ کیا ۔