وزیراعلیٰ منصوبوں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں:اسلم گھمن
سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے فنڈ جاری کریں ، واٹر ٹینک تعمیرکرایاجائے
سمبڑیال(نامہ نگار)پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں ۔سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے رکے فنڈ جاری کریں اور شہر کے وسط میں پرانا سول ہسپتال میں بننے والا بارشی پانی کے لیے واٹر ٹینک یہاں پر اس کی تعمیر روک کر کسی دوسری جگہ منتقل کریں عوام کا پیسہ بے تکے منصوبوں پر ضائع نہ کیا جائے ساڑھے چھ ارب روپے کے فنڈ سے تو سمبڑیال پیرس بن سکتا ہے آپ کسی سے مشورہ تو لے لیں کوئی پلان ہی بنا لیں مگر ایسا کرے کون ۔ سمبڑیال سے کھاریاں موٹروے کے فنڈ بھی جاری کیے جائیں یہ منصوبہ جات عوام کے اجتماعی مفاد پر مبنی ہیں کسی ایک فرد کا مسئلہ نہیں شہر اور عوام سامنے ہیں شہر میں سیوریج کے لیے پرانے نالے قبضہ مافیا سے چھڑا کر بحال کیے جائیں پھر واٹر ٹینک بنانے کی ضرورت ہی نہ رہے ، بعد ازاں چوری سمیع اللہ پنوں کے نئے ڈیرے کے افتتاح کے موقع پر ملک منیر سابق ناظم اور تحصیل صدر پی ٹی آئی کی سنگت میں گفتگو کرتے کہا میں سمبڑیال سے والہانہ لگاؤ اور محبت رکھتا ہوں آج میں اپوزیشن میں ہوں اگر جس طرح میری جیت تھی ہماری حکومت بھی بنتی تو سمبڑیال کی ترقی کے سارے منصوبے مکمل بھی کرواتا ۔