حادثات میں چارا فراد شدیدزخمی
لالہ موسیٰ،راہوالی (نمائندگان دنیا، نامہ نگار) کھاریاں کے علاقے دھوریہ سٹاپ ڈنگہ روڈ کھاریاں کے قریب پیدل روڈ کراس کرتے بزرگ آدمی کو موٹر سائیکل کی ٹکر، حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
حادثے میں موٹرسائیکل سوار شبانہ زوجہ رزاق عمر 65 سال، رزاق ولد پگ دین عمر 70 سال سکنہ برنالہ اور پیدل بزرگ آدمی عاشق حسین ولد غلام سرور عمر 68 سال سکنہ برنالی کھاریاں کے رہائشی زخمی ہوگئے ۔راہوالی کے علاقہ میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارعابد شدید زخمی ہوگیا۔گگھڑمنڈی کے رہائشی طاہرکا بھائی عابد موٹر سائیکل گوجرانوالہ جارہا تھا کہ میرج ہال کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار کار نے زور سے ٹکر ماردی جس سے وہ زمین پر گرکر شدید زخمی ہو گیا ۔