سینئرصحافی حکیم ایس قادری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) پریس کلب رجسٹرڈ کوٹلی لوہاراں کے زیر انتظام سینئرصحافی حکیم ایس قادری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا ۔
صحافیوں اور شوشل ورکرز نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا صحافت ریاست کا چوتھا اہم ستون اور مقدس پیشہ ہے اسکا استعمال مثبت ہونا چاہیے ۔ امیدوار چیئرمین چوہدری جمیل نے کہا حکیم سجاد قادری اچھے اور نیک انسان تھے جو مثبت رپورٹنگ کرتے تھے ۔ اس موقع پر سرپرست پریس کلب ڈاکٹر طارق ملک نے کہا حکیم سجاد قادری صحافت کو بھی عبادت سمجھ کر کرتے تھے ۔ چوہدری عالمگیر ،میاں عبدالرزاق ایس ایچ او حاجی پورہ، رضوان طاہر ایڈووکیٹ چئیرمین پریس کلب، کاشف وڑائچ سماجی شخصیت، وسیم بھٹی، محبوب سجاد قادری، وسیم ملک نے بھی خطاب کیا جبکہ افتخار کھٹانہ، آصف جٹ، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، طارق مغل، ملک یوسف، ملک اعظم، رانا محمود، محبوب سجاد قادری،حاجی نبیل و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔