جماعت اہلسنت تحصیل ملکوال کا تنظیمی اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے
ملکوال (نامہ نگار)جماعت اہلسنت تحصیل ملکوال کا اہم تنظیمی اجلاس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ چوٹ دھیراں ملکوال منعقدہوا ۔
صدارت علامہ وسیم اخترچشتی امیرجماعت اہلسنت تحصیل ملکوال نے کی ڈویژنل ناظم اعلیٰ علامہ اشرف چشتی نے خصوصی طور پر شرکت کی دیگر شرکاء میں ناظم اعلی تحصیل ملکوال قاری سہیل حسن نقشبندی ودیگر نے میزبانی کی۔ اجلاس میں تنظیم سازی ، رکن سازی اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ۔