دو اوباشوں کی حافظ قرآن لڑکے سے بد فعلی کی کوشش
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)دو اوباشوں کی حافظ قرآن لڑکے سے بد فعلی کی کوشش، ویڈیو بھی بنا لی ۔
۔لدھیوالہمحلہ روہی والا کے رہائشی اوباش ملک اسد اور عبدالرحمن شاہد اپنے محلہ دار نصیر کے پندرہ سالہ حافظ قرآن بیٹے (ف)کو بہانے سے موٹر سائیکل پر بٹھا کر قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے ہردودیوڑھی لے گئے اور وہاں مکان میں جا کر اسے زدکوب کرتے ہوئے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لیں لڑکے نے ملزموں کے ساتھ ایک گھنٹے تک مزاحمت کی ناکامی پر ملزم فرار ہو گئے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔