سیالکوٹ ائیرپورٹ پرمنظم بھکاری گروہ کیخلاف ایکشن

 سیالکوٹ ائیرپورٹ پرمنظم بھکاری گروہ کیخلاف ایکشن

ملزم عمرہ ویزوں پر سعودی عرب گئے ،ایجنٹ کو رقم بھیک مانگ کردی

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کارروائی،سعودی عرب میں منظم بھکاری گروہ کیخلاف ایکشن،سعودی عرب سے آنے والے 4 مسافروں کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر روکا گیا۔مسافروں میں شاہنواز، شہزیہ بی بی، سونیا اور فرزانہ بی بی شامل مسافروں کا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔مشکوک سفری ریکارڈ پر امیگریشن کے دوران نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کی اور ابتدائی تفتیش میں منظم بھیک مانگنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزم عمرہ ویزوں پر سعودی عرب گئے تھے ایجنٹ صدیق اکبر نے بھیک منگوانے کے لیے بیرون ملک بھجوایاایجنٹ نے فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے رقم بھیک مانگ کر ادا کی گئی، ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی سیالکوٹ منتقل کر دیا گیااہم ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا جائے گاسعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں