علی پورچٹھہ :گرین بس اور ویگن ڈرائیورز میں جھگڑا، ٹریفک جام

علی پورچٹھہ :گرین بس اور ویگن ڈرائیورز میں جھگڑا، ٹریفک جام

گرین بسیں جہاں چاہیں گاڑی کھڑی کر دی جاتی ،ٹریفک روانی متاثر،کارروائی کامطالبہ

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں گرین الیکٹرک بس اور ویگن ڈرائیورز میں جھگڑا، ٹریفک جام ہوگئی۔ ڈرائیورز کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی جسکے باعث سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ویگن ڈرائیور کی جانب سے اوورٹیک کرنے کیلئے بار بار ہارن دیا گیا جس پر گرین الیکٹرک بس کا ڈرائیور آپے سے باہر ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے عین درمیان کھڑی کر دی اور ویگن ڈرائیور پر مکوں اور تھپڑوں سے حملہ کر دیا جسکے بعد دونوں جانب سے گالم گلوچ کا تبادلہ بھی ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرین بس ڈرائیور کا رویہ غیر ذمہ دارانہ تھا جبکہ شہریوں نے شکایت کی کہ سرکاری گرین بسیں اکثر شہر میں جہاں چاہیں گاڑی کھڑی کر دی جاتی ہیں ،ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں